خلیج تعاون کونسل ’جی سی سی‘ نے لبنان کی حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جی سی سی کے سکریٹری جنرل عبدالطیف الزیانی نے کہا کہ شامی جنگ میں حزب اللہ کے کردار کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ، جبکہ یہ
تنظیم خلیجی ممالک کے نوجوانوں کو دہشت گردی کے لیے بھرتی کر رہی ہے۔
گزشتہ ماہ سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی تین ارب ڈالر کی عسکری امداد روکنے جانے کے بعد چھ رکنی خلیجی تعاون کونسل نے بھی حزب اللہ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے شروع کر دیے ہیں۔